اہم خبریں

یوم دفاع پر ملک بھر میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا گیا:آرمی چیف

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یوم دفاع پر ملک بھر میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا گیا اور یہی جذبہ ہمیں منزل مقصود تک لے جائے گا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا کی جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ پورے ملک میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا گیا اور یہی جذبہ ہمیں اپنی منزل مقصود تک لے جائے گا۔آرمی چیف نے کہا کہ شہدا اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close