اہم خبریںپاکستان

آواران آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک فوجی جوان شہید

آواران :آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی رمز علی شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران کے قریب جھاو کے علاقے میں بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد رواں سال مشکئی میں فوجی قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھے،اس حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آوران کے قریب کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمز علی نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک اور جوان نائیک یعقوب زخمی ہوا۔شعبہ تعلقات کے مطابق 24 سالہ رمز علی شہید کا تعلق صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور مراس سے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close