پاکستان

اسلام آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اتوار کو دوسرے روز بھی جاری رہاجس میں سی ڈی اے اور پولیس اہلکار وں نے حصہ لیا ، مزاحمت کر نے پر بیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے اطراف سیکٹر جی 12 میں غیر قانونی شادی ہال گرائے گئے  تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سی ڈی اے کے ساڑھے 300 سے زائد اہلکار شریک تھے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی کشمیر ہائی وے کا دورہ کیا اور پولیس و سی ڈی اے کے مشترکہ آپریشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے نے وزیر مملکت کو آپریشن پر بریفنگ دی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن تبدیلی کا نشان ہے، این او سی اور اجازت کے بغیر کی گئی تمام تعمیرات گرائی جائیں گی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، آپریشن دو روز سے جاری ہے جس میں بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے،70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی 30 فیصد بھی جلد مکمل کرلیا جائے گا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ سی ڈی اے، پولیس اور انتظامیہ میں قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کو پکڑا جائے گا، جن لوگوں نے غلط لائسنس اور این او سی جاری کیے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی، غیر قانونی اقدام اٹھانے والوں کیخلاف مقدمات درج اور گرفتاریاں ہوں گی، ایسا نظام لائیں گے کہ کسی کی جرات نہ ہو سرکاری زمین پر قبضہ کرے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ تجاوزات قائم کرنے والے ایک مافیا ہیں جو مل کر کام کرتے ہیں، قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانے والے کسی بااثر کو رعایت نہیں دیں گے۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ ذاتی نجش میں کسی کو نقصان نہ پہنچایا جائے، عام لوگوں اور ملازمین پر نہیں بلکہ اصل مالکان پر ہاتھ ڈالا جائے، اداروں کے اندر موجود کالی بھیڑوں پر بھی نظر رکھی جائے۔ واضح رہے گزشتہ روز آپریشن میں بڑے بڑے شادی ہالز اور کارباری مرکز مسمار کر دئیے گئے جن میں مشہور انٹرنیشنل فوڈ چین سمیت کئی ہوٹلز بھی شامل تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close