کھیل

سرینا ولیمز کو امریکی اوپن فائنل میں شکست، امپائر پر ہی بھڑک اٹھیں

نیویارک:امریکی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز نے جاپانی حریف نوامی اوساکا کے ہاتھوں شکست پر امپائر پر بھڑک اٹھیں اور انہیں چور قرار دے دیا۔نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلم چمپئن شپ فائنل میں جاپان کی اومی اوساکا نے سرینا کو 2-6 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دی اور جاپان کی پہلی گرینڈ سلم چمپئن بن گئیں۔کھیل کے دوران سرینا کے کوچ کی جانب سے انہیں اشارے کرنے پر امپائر نے کوڈ وائلیشن دی تو سرینا بھڑک اٹھیں جس سے ان کے حریف کو پوائنٹ مل گیا۔امپائر نے سرینا پر الزام عائد کیا کہ وہ میچ کے دوران کوچ سے اشارے لے رہی ہیں جس کی اجازت نہیں جبکہ سرینا نے اس کی تردید کردی، ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی چیٹنگ نہیں کرتیں اور ایسی جیت سے وہ ہارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
بعد ازاں دوسرے سیٹ میں سرینا نے غصے میں آکر زمین پر ریکٹ پٹخ دیا جس پر انہیں پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یوں ان کی حریف کو ایک اور پوائنٹ ملا۔اس پر سرینا نے امپائر کو جھوٹا اور چور قرار دے دیا اور میچ کے دوران ہی کہا کہ انہوں نے مرد کھلاڑیوں کے میچز بھی دیکھے ہیں، وہ اس سے زیادہ کچھ کہہ دیتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا لیکن میں خواتین کے لیے لڑتی رہوں گی۔ میچ کے اختتام پر امپائر نے جاپانی کھلاڑی اومی اوساکا کی کامیابی کا اعلان کیا تو سرینا ولیم آنسوو¿ں سے رونے لگیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close