پاکستان
شریف فیملی کی ضمانتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد: ایون فیلڈ میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت سے متعلق درخاستوں کی سماعت کل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نوازشریف اور دیگرکی ضمانتوں کی درخواستوں پرسماعت کرےگا۔
یاد رہے کہ ایون فیلڈ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گیارہ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو آٹھ اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائے گئی تھی۔