اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے اتوار کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ چینی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور چینی قیادت کا پیغام پہنچایا ۔ ذرائع کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو چین کے دورے کی دعو ت بھی دی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے چینی وزیر خارجہ اورچینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکر کام کر نے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close