اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات کی ملاقات

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عود صالح العود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر اطلاعات وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران پاک سعودی تعلقات سمیت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ سعودی وزیر اطلاعات عود صالح العود اور دیگر پر مشتمل وفد 7 ستمبر کو پاکستان پہنچا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close