اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنرہاﺅس مری کوعوام کیلئے کھول دیا

عوام صبح 10 سے شام 6 بجے تک گورنرہاﺅس مری دیکھ سکیں گے

مری:وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنرپنجاب چودھری سرور نے گورنرہاﺅس مری کوعوام کیلئے کھول دیا جس کے بعد عوام صبح 10 سے شام 6 بجے تک گورنرہاﺅس مری دیکھ سکیں گے۔ اتوار کو نومنتخب صدر پاکستان کی تقریب حلف براداری میں شرکت کے بعد گورنرپنجاب چودھری سرورمری پہنچے جہاں انہوں نے گورنرہاﺅس مری کوعوام کیلئے کھولنے کے لئے حتمی فیصلے کیلئے مشاورت شروع کی ۔
جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرگورنرہاﺅس مری کوعوام کیلئے کھول دیاگیا۔اس موقع پر گورنرپنجاب چودھری سرور نے کہا کہ عوام صبح 10 سے شام 6 بجے تک گورنرہاوس مری دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی ہدایت پر ہی کراچی کے گورنر ہاوس کو بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close