کھیل

ایشیاءکپ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہے :سرفراز احمد

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ ٹورنامنٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہے ، ایشیاءکپ میں ہانگ کانگ اور افغانستان سمیت کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ، تمام کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے او رکوشش ہو گی کہ پہلا میچ جیت کر اس تسلسل کو بر قرار رکھیں ، تینوں شعبوں پرفوکس کریں گے اور کوشش ہو گی کہ بھرپور کارکردگی دکھائیں، کوئی بھی کسی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہوتا بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو قسمت میں لکھا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے ، محمد حفیظ ٹیم کے مرکزی کھلاڑی ہیں اور ٹیم کا حصہ ہیں جب ان کی ضرورت پڑے گی وہ ضرور کھیلیں گے۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی ہے اور پریکٹس میچ بھی کھیلا ہے ۔ تمام کھلاڑی ایشیاءکپ میں کارکردگی دکھانے کےلئے پر عزم ہیںاو رہم بھرپو رتیاری کے ساتھ جائیں گے۔ انہوںنے اپنی کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے جب بھی موقع ملا ہے میں نے ٹیم کےلئے رنز بنائے ہیں لیکن اگر کسی کو لگتا ہے کہ اسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے تو میں اسے بہتر کروں گا۔ انہوںنے کہا کہ ہر سیریز ٹف ہوتی ہے ، ایشیاءکپ بڑا ایونٹ ہے اور اس میں ایشیاءکی ٹاپ ٹیمیں کھیل رہی ہیں اور جو بھی ٹیم اچھا کھیلے گی وہ کامیابی حاصل کرے گی ۔
انہوںنے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بھی اچھی جارہی ہے ،تمام کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ پہلا میچ جیتیں اور پھر اس تسلسل کو بر قرار رکھ کر آخر تک لے کر جائیں ۔ انہوں نے وکٹ کیپر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک کوئی طویل ٹیسٹ سیریز نہیں آئی کہ میں خواہش کا اظہار کروں کہ مجھے آرام دیا جائے اور میں نے تو ابھی کھیلنا شروع کیا ہے ۔ انہوںنے یواے ای کی پچز کے حوالے سوال کے جواب میں کہا کہ وکٹیں تھوڑا سلو ہوتی ہیں اور سپنرز کا اہم کردار ہوگا اس لئے ہماری حکمت عملی ہو گی کہ ہم 300 یا اس سے زیادہ رنز بنائیںاور پھر اچھی بالنگ کریں ، ہمارے پاس اچھے بالرز موجود ہیں جو 300رنز کا دفاع کر سکتے ہیں ،ہم تینوں شعبوں پر فوکس کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close