اہم خبریںپاکستان

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید

راولپنڈی:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید گفتار حسین جھمرہ گاوں کا رہائشی تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close