اہم خبریںپاکستان

سی پیک پر پی ٹی آئی کی حکومت کا موقف وہی ہے جو ہمارے دشمنوں کا ہے :شہباز شریف

اسلام آباد /لاہور :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک پر پی ٹی آئی کی حکومت کا موقف وہی ہے جو ہمارے دشمنوں کا ہے مگر ہم ہر طرح کی سازش کو ناکام بنائیں گے ،سی پیک پاکستان کے لئے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تحفہ ہے، چینی حکام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو اور سی پیک پر حکومتی اقدامات پر اپنے بیان میں کیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو سی پیک پر پی ٹی آئی حکومت کی غیر ذمہ داری پر دھچکہ پہنچا ہے ، سی پیک پر پی ٹی آئی حکومت کا موقف وہی ہے جو ہمارے دشمنوں کا ہے ، ہم سی پیک کے خلاف ہر طرح کی سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ چینی حکام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو منجمد کرنا 22کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی،سی پیک گیم چینجر ہے، یہ زیادتی نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تحفہ ہے جس سے پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہو گا،زراعت اور کاروبار کو فروغ ملے گا،سی پیک منجمد کر کے کفران نعمت نہیں کرنا چاہیے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان ہوا،اب ای سی سی میں گیس قیمتوں میں اضافہ موخر کرنے کی خبر آئی،آپ فیصلہ کر کے پیچھے ہٹنے سے کیا تاثر دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close