اہم خبریںپاکستان

پہلے غیبی قوت کے ذریعے ہرایا گیا اب ایسا نہیں ہو گا :شاہد خاقان عباسی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 124کے ضمنی انتخاب میں نامزد امیدوار و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں 2018ءکا الیکشن غیبی قوت کے ذریعے ہرایا گیا اور موجودہ حکومت ایک غیبی قوت ہے مگر اب ایسا نہیں ہو گا ،ڈیمز چندے کے پیسوں ،بیانات اور باتیں کرنے سے نہیں بنتے،ملکی مسائل کا تعلق پیسے سے نہیں بلکہ نظام ٹھیک کرنے میں ہے، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ، ہم نے مشکل حالات کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 124کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر داتا دربار حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرویز ملک ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، چوہدری شہباز اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دو حلقوں میں کیسے ہرایاگیا سب جانتے ہیں ،2018ءکے الیکشن ہمیں غیبی قوت کے ذریعے ہرایا گیا مگر اب ایسا نہیں ہو گا ، پارٹی کےلئے قربانیاں اور جدوجہد کی اس لئے پارٹی نے ٹکٹ دیا،پارٹی اور اس حلقے کے عوام نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جیتے گا۔کیونکہ عوامی کام ہی بولتے ہیں ۔مجھے پوری امید ہے کہ اس بار مسلم لیگ(ن) پہلے سے بھاری مینڈیٹ سے فتخ یاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بیانات اور باتیں کرنے سے ڈیم نہیں بنتے۔ ملکی مسائل کا تعلق پیسے سے نہیں بلکہ نظام ٹھیک کرنے میں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ عدالت پیشی بارے پتہ نہیں تھا آئندہ سماعت پر پیش ہو جاﺅں گا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یوٹرن کی حکومت ہے ،اپوزیشن مثبت کردار ادا کرے تو پتہ چلتا حالات کیا ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ نواز شریف کی حکومت نے جہاں چھوڑا وہیں سے آگے بڑھائیں اور ملک کو ترقی تک پہنچائیں ۔شاہد خاقان نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ مسلم لیگ (ن)موجودہ حکومت کو ضمنی الیکشن میں شکست دے گی، ہم نے مشکل حالات کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز صرف دونوں کا بیانیہ ایک ہی ہے اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close