اہم خبریں

درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث 9 کان کن جاں بحق

کوہاٹ:کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث کم ازکم9 کان کن جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق مزدوروں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی علی الصبح یہ المناک واقعہ درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں واقع حاجی فردوس کی کوئلے کی کان میں میتھین گیس بھرجانے کے باعث اس وقت پیش آیاجب مزدور معمول کے مطابق کان کے اندرجاکرکھدائی کا کام کررہے تھے کہ کان میں گیس بھر جانے سے اچانک زورداردھماکہ ہواجس کی زدمیں آکرکان میں موجود تمام9 کان کن جاں بحق ہوگئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بہت بڑی تعدادمیں مقامی لوگ‘ انتظامیہ‘ پاک فوج اور ریسکیو اہلکار پہنچ گئے جنہوں نے فوری طورپر امدادی کاروائیں شروع کرکے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں کان کے اندر سے نکالی لیں۔
جائے وقوعہ پر موجودمحکمہ معدنیات اور ریسکیو کے عملے نے واقعہ میں تمام (9) افراد کے ہلاک ہونے  کی تصدیق کی ہے ۔جاں بحق مزدوروں میں خلیل الرحمن ولد دلفرش‘وزیررحمن ولد تاج‘عمرحسن ولد شیرعالم‘حضرت ولی ولد شمشیررحمن‘ فرمان علی ولد خانزادہ‘ فرمان علی ولد باچاخان‘ نذراحمدولد بخت کمال اوردوبھائی عمرمحمداورقدیم گل پسران گجرخان شامل ہیں۔جاں بحق تمام افرادکا تعلق شانگلہ سوات ہے ۔تمام جاں بحق افراد کی نمازجنازہ درہ آدم خیل میں پڑھانے کے بعدا±ن کی میتیں بعدازاں اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close