اہم خبریں

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مزید بہتر کرنے پر اتفاق

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر بات چیت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اعلامیے میں آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو برطانوی ہائی کشمنر تھامس ڈریو نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف پر تکنیکی مدد کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے برطانوی تکنیک سے مستفید ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close