اہم خبریں

شجرکاری مہم کو جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ شجرکاری مہم کو جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ،اس سے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات میں کمی آئےگی،اپنی ذمہ داریاں آئینی تقاضوں کے مطابق نبھاتے ہوئے ملک میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کےلئے حکومتی کوششوں میں فعال کردار ادا کرونگا، ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے علاوہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات جمعرات کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں آئینی تقاضوں کے مطابق نبھاﺅں گا اور ملک میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کے لئے حکومتی کوششوں میں فعال کردار ادا کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے علاوہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر مملکت نے چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈ اکٹھے کرنے کی مہم کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شجرکاری مہم کو جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جانا چاہیے، اس سے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات میں کمی آئےگی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے انہیں صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد کے سلسلے میں تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close