اہم خبریں

لندن میں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لندن/لاہور:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کردی گئی، سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک کی مسجد میں امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں کلثوم نواز کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز، نوازشریف کے بھائی شہباز شریف، پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار، سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید سمیت خاندان کے دیگر افراد سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ (پی کے 758) کے ذریعے کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان جمعہ کو لایا جائیگا جس کے بعد جمعہ کو شام 5 بجے جاتی امرا سے ملحق شریف میڈیکل سٹی میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کلثوم نواز کی تدفین جاتی امرا میں ان کے سسر میاں شریف اور دیور عباس شریف کی قبروں کے قریب کی جائے گی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کےلئے ان کے بھائی شہباز شریف اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے ہمراہ گزشتہ شب لندن پہنچے تھے۔
شہباز شریف کے لندن پہنچنے کے موقع پر کافی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور حسین نواز اپنے چاچا سے گلے لگ کے بے ساختہ روئے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے پیرول پر رہائی کے بعد جاتی امرا سے ملحق شریف میڈیکل سٹی کا دورہ کیا اور اپنی اہلیہ کلثوم نماز کی نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا نواز شریف پیرول پر موجود اپنے داماد کیپٹن (ر) صفدر، جنید صفدر اور سلیمان شہباز کے ہمراہ سخت سیکیورٹی حصار میں جنازہ گاہ دورہ کیا۔نواز شریف نے ہدایت کی کہ نماز جنازہ کے انتظامات ٹھیک ہونے چاہئیں اور کسی کو جنازہ گاہ میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
اس موقع پر شہریوں نے نواز شریف اور دیگر لیگی رہنماو¿ں سے شریف میڈیکل سٹی میں ملاقات کی اور کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاادھر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کا وفد بھی شریک ہوگا اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو بھی نواز شریف سے اظہار تعزیت کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے تشکیل دیے گئے وفد میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، سید خورشید شاہ اور سید نوید قمر شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ وفد میں قمرالزمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضیٰ بھی وفد کا حصہ ہوں گے اور یہ وفد کلثوم نواز کی نمازجنازہ میں شریک ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close