بین الاقوامی

یو این امن مشن کا مینڈٹ جامع وغیر مبہم ہونا چاہئے:ملیحہ لودھی

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ پاکستان اقوام متحدہ امن مشن کا اہم رکن ہے، اقوام متحدہ امن مشنز کو موثر اور معقول وسائل فراہم کرے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن آپریشنز کے متعلق بحث میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کا مینڈٹ جامع وغیر مبہم ہو اور ان کے پاس معقول وسائل ہوں تاکہ وہ دنیا کے شورش زدہ خطوں میں امن وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں۔اقوام متحدہ کا امن مشن عالمی ادارے کا کامیاب ترین انٹرپرائز ہے،پاکستان نے1960سےاب تک43 امن مشنز میں 2لاکھ سے زائدفوجی بھیجے،امن کیلئے خدمات فراہم کرتے ہوئے156پاکستانی فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close