پاکستان

آرمی چیف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

راولپنڈی : پاکستان اور ترکی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاونوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور مشرق وسطی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے ۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے علاقائی تنازعات کی روک تھام کےلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close