اہم خبریں

جاتی امرا میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لاہور: شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں ادا کردی گئی، ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی جب کہ انہیں نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 17 ستمبر تک پرول پر رہا کررکھا ہے تاہم مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز نے نمازہ جنازہ میں شرکت نہیں کی۔

نماز جنازہ میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم پاکستان اور جماعت اسلامی کے قائدین کے علاوہ سیاسی رہنماو¿ں اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی جمعے کی صبح پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہور لایا گیا، میت کے ہمراہ شہباز شریف، اسما نواز، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹوں سمیت خاندان کے 14 افراد بھی تھے۔لاہورایئرپورٹ پر پہلے سے موجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز اورجنید صفدر نے بیگم کلثوم نواز کی میت وصول کی جس کے بعد میت کو سخت سیکیورٹی حصارمیں شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close