اہم خبریں

ریلوے کی قیمتی زمینیں بیچنے کےلئے وزیراعظم سے آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کی جائےگی:شیخ رشید

لاہور:وفاقی وزیر ریلوےز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی قیمتی زمینیں بیچنے کےلئے وزیراعظم سے آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کی جائےگی،اراضی واگزارکروانے کے دوران کچی آبادی والوں کو تنگ نہیں کیا جائیگا ،23 ہزارافراد بھرتی کرنے کےلئے وزیراعظم کوخط لکھا ہے تاہم 10 ہزار افراد فوری بھرتی کے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے ہسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلایاجائے گا،کسی صورت ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے حق میں نہیں ہوں ،عوام کی سہولت کیلئے ایک اور نئی ٹرین چلا دی جبکہ مزید دو 16ستمبر سے چلائی جائیں گی جبکہ سات ریجنل ہید کوارٹرز میں صاف پانی کے ٹینڈر بھی میرٹ پر طلب کئے جائیں گے ،شالیمار کیس میں خود پنڈی سے نیب کو بھجواﺅں گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کواٹرز لاہور میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے سیکٹر میں 23 ہزار لوگوں کی نئی بھرتیوں کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے جبکہ 10 ہزار فوری میرٹ پر بھرتی کیے جائیں گے ۔ 7ریجنل ہید کواٹرز کے بڑے سٹیشنز پر صاف پانی کے ٹینڈرز طلب کریں گے جس کے بعد اس کو بڑھا کر ان کی تعداد 25 سے 30 سٹیشنز تک کر دی جائے گی اور یہ سب پرئیویٹ سیکٹر کے ذریعے ہو گا ۔گزشتہ دور میں ایک سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے پر پر 2 ارب روپے خرچ کےے گئے مگر ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی، ہم تمام سٹیشنز کو پبلک رائیویٹ پارٹنر شپ پر اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کرتے ہیں ۔
ریلوے کے تمام ہسپتالوں کو بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کیساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جارہے ہیں کیونکہ ان ہسپتالوں کی کوئی کارکردگی نہیں ہے ، ان ہسپتالوں پر 20کروڑ لاگت آتی ہے لیکن ریلوے کا ملازم اپنا علاج باہر سے کرواتا ہے تو اس پیسہ کو بھی بچائیں گے ، اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک لیفٹیننٹ جنرل سے بات جاری ہے تا کہ ان ہسپتالوں میں بہتری آئے ۔انہوں نے بتایا کہ پنڈی سے ایک نئی ٹرین چلائی ہے جبکہ 16ستمبر سے دو نئی ٹرینیں موہنجو داڑو اور روہی سے چلیں گی جن کو سکھر سے آپریٹ کیا جائے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close