شوبز

لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں ،مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا:سنی لیون

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی ویب سیریز’کرن جیت کور‘ کے دوسرے سیزن پر بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم اپنی زندگی پر ویب سیریز بنانے کا میرا فیصلہ صحیح ہے یا نہیں لیکن میں ایک بات جانتی ہوں کہ یہ سب شوٹ کرنا میرے لیے انتہائی مشکل تھا۔میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر سنی لیون نے کہا کہ لوگ میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے صرف اس بات سے فرق پڑتا ہے کہ میرے گھروالے اور والدین میرے متعلق کیا سوچتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close