پاکستان

وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی :وزیراعظم عمران خان آج(اتوار) ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان صبح کراچی پہنچتے ہی مزار قائد پر حاضری دیں گے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اتوار کو کراچی آئیں گے ۔ وزیراعظم عمران خان مزار قائد پر حاضری دیں گے، وزیراعظم عمران خان گورنر ہاو¿س کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں قیام کریں گے، وزیراعظم امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، کراچی آپریشن سے متعلق پولیس رینجرز اور حساس اداروں کے حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم بریفنگ لیں گے، وزیراعظم شام پانچ بجے ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے، ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی، وزیراعظم گورنرسندھ اور وزیر اعلی سندھ سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی۔عمران خان میڈیا ہاسز کے مالکان سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم رات ہی کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close