اہم خبریں

کسی بھی حکومت کی بہترین شکل عوام کا با اختیار ہونا ہے،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کسی بھی حکومت کی بہترین شکل عوام کا با اختیار ہونا ہے،تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے،خیبرپختونخوا کے تجربے کے مطابق لوکل گورنمنٹ کو فعال بنائیں گے۔ہفتہ کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر قیادت نے شرکت کی ۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کی بہترین شکل یہ ہے کہ عوام با اختیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے فیصلے خود کرے ، یہ لوکل گورنمنٹ کے نظام کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام لوکل گورنمنٹ کے استحکام کی صورت میں ہی بااختیار ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تجربے کے مطابق لوکل گورنمنٹ کو فعال بنائیں گے، لوکل گورنمنٹ کو تمام اختیارات دے کر عوام کو مضبوط کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close