بین الاقوامی

جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ٹرمپ اورایرانی صدر کی ملاقات متوقع

جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ لوگوں سے بہ خوشی کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں ،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کو تیار ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کے اس ارادے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ وہ لوگوں سے بہ خوشی کسی بھی وقت ملاقات کے لیے تیار ہیں اور وہ اس معاملے میں بالکل واضح ہیں۔صدر ٹرمپ منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور بدھ کو سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔اس میں ایرانی صدر حسن روحانی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close