اہم خبریں

سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی ہے۔چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار بیرسٹر دانیال تنویر عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے 2017 میں عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ دانیال چوہدری نے عمران خان کو اخلاقی جرائم پر نااہل قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے مو¿قف اپنایا تھا کہ عمران خان نے 2013 کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بچوں سے متعلق حقائق چھپائے، اس لیے وہ آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close