شوبز

شلپا شیٹھی کو سڈنی ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا

اداکارہ ایئرپورٹ کاونٹر پر بیگ چیک کرانے گئیں تو بدمزاج خاتون نے جارحانہ رویہ اپنایا

سڈنی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کو سڈنی کے ایئرپورٹ پر نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑگیا۔شلپا شیٹھی نے انسٹا گرام پر تصویر پوسٹ کی اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق بتایا کہ وہ سڈنی سے کنٹاس ایئرویز کے ذریعے میلبرن جارہی تھیں اس دوران انہیں تعصب کا سامنا کرنا پڑا، ایئرپورٹ پر جب وہ اپنا بیگ چیک کرانے کاونٹر پر گئیں تو وہاں موجود بد مزاج خاتون نے ان کے ساتھ جارحانہ اور غیر ضروری رویہ اپنایا۔
شلپا نے بتایا کہ اس خاتون نے اپنے منفی رویے کی وجہ سے میرا بیگ چیک کرنے سے انکار کردیا اور بڑے بیگ والے کاونٹر پر جانے کا کہا جب کہ میرا بیگ حقیقت میں آدھا خالی تھا اور ہمیں جس کاونٹر پر جانے کا کہا وہ کاونٹر 5 منٹ میں بند ہونے والا تھا تاہم ہم بغیر کوئی وقت ضائع کیے دوسرے کاونٹر پر پہنچ گئے اور وہاں موجود اسٹاف سے بیگ جلد چیک کرنے کی درخواست کی اور انہیں ان کے سٹاف کے رویئے سے بھی آگاہ کیا۔اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھ موجود ایک ساتھی نے بھی اس سٹاف کو بتایا کہ شلپا کا بیگ آدھا خالی ہے پھر کیوں انہیں بھاری بھرکم والے بیگ کاونٹر پر بھیجا گیا؟ جب کہ ساتھ ہی شلپا نے پوسٹ کی گئی تصویر پر مداحوں سے پوچھا کہ کیا میرا بیگ حد سے بڑا ہے۔شلپا شیٹھی نے کہا کہ میں ایئرپورٹ انتظامیہ سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ وہ اپنے سٹاف کو سکھائیں کہ لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہوں ناکہ نسل اور رنگ کی بنیاد پر تعصب کا اظہار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close