بین الاقوامی

چین کے قومی دن کی آمد : بیجنگ کو پھولوں سے سجانے کا کام جاری

تیان من سکوائر میں سترہ میٹر بلند پھولوں کی ٹوکری رکھ دی گئی،نیشنل ڈے کے موقع پر سات چھٹیوں کا اعلان

بیجنگ : چین میں نیشنل ڈے کی آمد پر بیجنگ کو پھولوں سے سجانے کا کام جاری ہے، تیان من سکوائر میں پھولوں کی بڑی ٹوکری شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں نیشنل ڈے کی تقریبات کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔ قومی دن کی آمد پر بیجنگ میں پھولوں کی ڈیکوریشن جاری ہے۔ تیان من سکوائر میں سترہ میٹر بلند پھولوں کی ٹوکری رکھ دی گئی۔یکم اکتوبر 1949 کو اسی مقام پر ماﺅزے تنگ نے چین کے قیام کا اعلان کیا تھا۔چین میں نیشنل ڈے کے موقع پر سات روزہ چھٹیاں ہونگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close