بین الاقوامی

بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 25 افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کی شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں کے علاوہ ممبئی میں بھی موسلادھار بارش کی پیشگوئی

نئی دہلی:بھارت کی شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بھارت کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کئی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ¾بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں ہماچل پردیش، پنجاب اور ہریانہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سیلاب سے ہزاروں افراد متاثر بھی ہوئے ہیں اور کئی مکان سیلابی ریلے میں بہہ گئے، بارش سے متاثرہ علاقوں میں بھارتی فوج اور نیوی کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔بارش سے شمالی ریاستیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس کے بعد متعدد اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا  کئی ریاستوں میں ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں کے علاوہ ممبئی میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close