کھیل

بھارت کے ہاتھوں پے در پے شکست ناتجربہ کاری کا نتیجہ ہے‘شعیب ملک

بعض شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے، اگلے میچز میں انفرادی منصوبہ بندی میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی پاکستانی ٹیم سے زیادہ تجربہ کار ہیں اور پے در پے شکست ناتجربہ کاری کا نتیجہ ہے۔دبئی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچز میں جو کچھ ہوا اس کے بعد ڈریسنگ روم میں یقینا مایوسی تھی جس کے بعد کھلاڑیوں نے ساتھ بیٹھ کر اس پر بات کی۔ہم بھارت کے خلاف دو میچز ہارے اور بعض شعبوں میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے، اگلے میچز میں انفرادی منصوبہ بندی میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی ٹیم کے خلاف دبا ضرور ہوتا ہے لیکن بطور کھلاڑی یہ نہیں سمجھتا کہ کون سی ٹیم مضبوط ہے اور کون کمزور، میچ کے روز اگر دو سے تین بولرز یا بلے باز کارکردگی پیش کردیں تو میچ کا نتیجہ تبدیل ہوجاتا ہے۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی فارم میں ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں، ہر کھلاڑی کو انفرادی طور پر پرفارم کرنا ہوگا، یہ کرکٹ بورڈ، مینجمنٹ یا سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری نہیں بلکہ کھلاڑی کی ہے۔ آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی سے سنچری بنانا اور 5وکٹیں لینا تقاضا نہیں بلکہ مقصد یہ ہے کہ کھلاڑی گراﺅنڈ میں جائیں اور اچھے شارٹس کھیلتے ہوئے کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close