پاکستان

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر عارف علوی

خوارک کی کمی کے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں،صدر مملکت کی وزارت قومی صحت کے دورہ کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سو فیصد بچوںکیلئے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانا ہوگا، خوراک اور صحت کے معاملات میں عوامی آگاہی کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے یہ بات منگل کو وزارت قومی صحت کے دورہ کے موقع پر کہی۔اس موقع پروفاقی وزیر اور سیکریٹری وزارت قومی صحت نے صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں تمام ادراوں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ خوراک اور صحت کے معاملات میں عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے، خوارک کی کمی کے ہمارے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہمیں سوفیصد بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ صحت کی انشورنس/کوریج کے ذریعے غریب کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا، صدر نے صوبوں کے ساتھ صحت کے معاملہ میں تعاون بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close