پاکستان

موجودہ حالات میں حکومت سے زیادہ حزب اختلاف کا امتحان ہے: شہباز شریف

قومی مفادات کا تحفظ اور معیشت کے لئے ابھرتے خطرات دانائی اور دوراندیشی کے متقاضی ہیں:پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت سے زیادہ حزب اختلاف کا امتحان ہے،قومی مفادات کا تحفظ اور معیشت کے لئے ابھرتے خطرات دانائی اور دوراندیشی کے متقاضی ہیں،ایک تاریخی کردار اداکرتے ہوئے ملک اور قوم کو ہرگزمایوس نہیں کریں گے۔وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں پارٹی کی سینئر قیادت، سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ منی بجٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ اسے بنانے والوں کا کوئی معاشی وژن ہے نہ ہی معاشی پلان یا پالیسی ہی ان کے پاس ہے جس سے ملک وقوم کے دکھوں کا علاج ممکن ہوتا اسی وجہ سے ہم نے یہ منی بجٹ مسترد کیا ہے اور عوام دشمن ایسے ہرقدم کو مسترد کرتے رہیں گے۔
وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) بے مثال عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ، انشاءاللہ اسی جذبے سے اب پارلیمنٹ کے اندر اور باہر قوم اور ملک کے مفادات کے تحفظ کےلئے بھی بھرپورمحنت، جذبے اور دیانتداری سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تنقید برائے تنقید اور اختلاف برائے اختلاف کے بجائے جمہوری،دستوری اور پارلیمانی قرینوں اور اقدار کی ایک نئی طرح ڈالنی ہے،قوم کا پارلیمنٹ پر اعتماد بڑھانا ہے۔ اپنے کرداراور عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم بڑے دعوے نہیں کرتے بلکہ قوم کی امانت کی پوری دیانت داری اور خداخوفی سے حفاظت کرنے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close