پاکستان

پاکستان ایٹمی ملک ہے بھارت کو بعد میں پتہ چلے گا کس کو دھمکی دی ہے: پرویز الٰہی

اب وزیراعظم عمران خان ہیں، مودی کا دوست چلا گیا ¾چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کی تقریب سے خطاب

گجرات:سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے بھارت کو بعد میں پتہ چلے گا کس کو دھمکی دی ہے،اب وزیراعظم عمران خان ہیں، مودی کا دوست چلا گیا ہے۔گجرات میں چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ بھارت اپنے مسائل میں الجھا ہوا ہے، کشمیر ہاتھ سے نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک پیج پر ہے، ہماری فوج دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ایک ہے،مودی حکومت کا جہاز کی خریداری کا اسکینڈل بھی سامنے آگیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے،مودی منہ اٹھا کر پنگا نہ لینا،ساری قوم متحد ہے، افواج پاکستان نے پہلے کبھی کمزوری نہیں دکھائی، پاکستان کی حفاظت اور کشمیر کیلئے سب یکجا ہوکر لڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close