کھیل

پی سی بی کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی 20اکتوبر کو آئی سی سی اجلاس میں دیگر ملکوں کے بورڈ حکام کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔مارچ 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملکی میدان ویران رہے۔ زمبابوے، ورلڈالیون، ویسٹ انڈیز اور پی ایس ایل میچز کی میزبانی کی صورت میں ہونے والی پیش رفت کے بعد پی سی بی اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل مزید تیز کرنے کا خواہاں ہے۔
کرک انفو کے مطابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر کو سنگا پور میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں تمام ملکوں کے کرکٹ بورڈ حکام سے بات کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کروں گا کہ وہ کیسے اور کب کا دورہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں مختلف ملکوں کی پاکستان کےلئے ٹریول ایڈوائزری کو دیکھنا ہوگا،اس سے اندازہ ہوگا کہ کون سا ملک آسکتا ہے اور کس کو زیادہ تحفظات ہوں گے،دوسرے ملکوں کے خدشات میں کمی کےلئے وزارت خارجہ اور اپنے سفارتحانوں سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close