کھیل

آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

فاسٹ بولر وہاب ریاض ،میرحمزہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ،دو ٹیسٹ ،3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے17 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت سرفرازاحمد کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ۔قومی سکواڈ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض اور میرحمزہ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ۔
اس کے ساتھ اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسرشاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، فہیم اشرف اور وکٹ کیپر محمد رضوان بھی شامل ہیں ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دبئی میں 7اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے فورا بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز شروع ہوگی جس میں دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی اور دو ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close