کاروبار

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4 ڈالرکی کمی

کراچی :بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4 ڈالرکی کمی ہوئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم رہیں۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1198ڈالر سے گھٹ کر1194ڈالر فی اونس ہوگئی لیکن اس کے برعکس کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت59ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50583روپے برقرار رہی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے مستحکم رہی۔ جیولرز کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی نرخوں میں کمی مقامی سطح پر منتقل نہ ہوسکی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close