کھیل

بیٹی کی پیدائش پر بھی بیٹے جیسی خوشی منائی جانی چاہیے، ثانیہ مرزا

ممبئی:بھارتی ٹینس سٹار اورکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ لوگوں کو بیٹی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منانی چاہئے جیسے کہ بیٹے کے پیدائش پر منائی جاتی ہے۔ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے صنفی مساوات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات کسی ایک ملک، ریاست یا نسل کامسئلہ نہیں بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ سرینا ولیمز جیسی نامور کھلاڑی بھی آج مردوں کے مساوی معاوضے کےلئے لڑ رہی ہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں صنفی مساوات نہیں ہے۔
ثانیہ مرزا نے کہاکہ مجھے ان لوگوں کو دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی جو لڑکی کی پیدائش پر بھی ویسی ہی خوشی منائیں گے جیسے کہ لڑکے کی پیدائش پر اور اسی طرح ہم ایک ایسی دنیا تشکیل دے سکتے ہیں جس میں سب برابر ہوں۔ثانیہ نے کہا کہ صنفی مساوات کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ خواتین بھی وہی کام کرنے لگ جائیں جو مرد کرتے ہیں، یہ کوئی مقابلہ نہیں بلکہ صنفی مساوات کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ دونوں کو زندگی میں یکساں عزت اور مواقع ملیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گھر اکتوبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close