پاکستان

ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی فیصلے کرنے پڑیں گے‘شیخ رشید

سی پیک کی کامیابی گوادر کو ریل کےساتھ جوڑے میں پوشیدہ ہے ،نالہ لئی ایکسپریس راولپنڈی کی زند گی میں انقلاب لے کر آئیگا،وفاقی وزیر ریلویز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہماری نیت پاکستان کی بھلائی کی ہے ، ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی فیصلے کرنے پڑیں گے ، سی پیک کی کامیابی گوادر کو ریل کے ساتھ جوڑے میں پوشیدہ ہے ،نالہ لئی ایکسپریس راولپنڈی کی زند گی میں انقلاب لے کر ائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انجینئر ان چیف، انجینئرنگ کو ر لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے وزارت ریلوے میں اہم ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ملک بھر میں بڑے ریلوے اسٹیشن کے ساتھ 6انڈسٹریل زون بنانے پر بات چیت کے ساتھ ایم ایل ون کو براڈ گیج پر ہی اپ گریڈ کرنے پر اہم مشاورت کی گئی ۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایک نئی اسٹینڈرڈ گیج لائن بھی بننی چاہیے ، براڈ گیج ختم نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیت پاکستان کی بھلائی ہے۔ریلوے کی بہتری کے لئے انقلابی فیصلے کرنے پڑیں گے۔ریلوے کے عملہ کے حقوق اور ریلوے کے اساسوں کا تحفظ بھی کر ناپڑیگا۔کراچی، سکھرسیکشن کی صورتحال بہتر بنانے اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی گوادر کو ریل کے ساتھ جوڑے میں پوشیدہ ہے ،نالہ لئی ایکسپریس راولپنڈی کی زند گی میں انقلاب لے کر آئیگا۔نئی نالہ لئی ایکسپر یس وے 4کلو میٹربڑھا کرسواں سے لیکر اسلام آباد تک دوطرفہ سگنل فر ی سٹرک ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close