اہم خبریں

قوم کی حمایت سے دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹیں گے :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کو قوم کی حمایت سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہے کہ خطرات سے نمٹنے کےلئے تمام ریاستی اداروں کی قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد کی ایئر یونیورسٹی میں سیکیورٹی آف پاکستان کے موضوع پر خطاب کیا اور قومی سلامتی، داخلی اور خارجی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔تین روزہ کانفرنس کا عنوان ”بنیاد پرستی ¾تعلیمی اداروں میں حقائق، تصورات اور درپیش چیلینجز“تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لیے پاکستانی فوج اور قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ پر امن ماحول اور معاشی و سماجی و ترقی کے لیے فوج کو جو بھی کرنا پڑا کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج اقتصادی ترقی کے لیے ملک میں محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔
انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے دہشت گردی کا عفریت قابو کیا جاچکا ہے لیکن ہمیں اب بھی چوکس رہنا ہوگا اور بقا سے احیا کی جانب سفر کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہونا ہوگا۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آمد پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان چیف آف ایئر اسٹاف اور وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی، ایئر وائس مارشل(ر) فائز عامر نے ان کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close