بین الاقوامی

نائب سربراہ بھارتی فضائیہ نے خود کو گولی مار لی

نئی دہلی:نائب سربراہ بھارتی فضائیہ شریش ببن دیو نے خود کو ٹانگ پر گولی مارلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے نائب سربراہ شریش ببن دیو نے حادثاتی طور پر خود کو ٹانگ میں گولی مارکر زخمی کرلیا، واقعہ کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ شریش ببن دیو نے جولائی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا، شریش ببن نے 1979 میں پائلٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close