پاکستان

نیب نے اسحاق ڈار کی پاکستان میں تمام جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت مانگ لی

ملزم بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہوا جس کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے،نیب

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو( نیب) نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں موجود تمام جائیداد کو فروخت کرنے کی اجازت مانگ لی۔نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، ان کی ملک میں موجود تمام جائیدادوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کی جانب سے دائر درخواست کے متن کے مطابق اسحاق ڈار نیب اور عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیے جاچکے ہیں اور برطانیہ میں موجود ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے فرار ہوا جس کو 6 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close