کاروبار

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو 1ارب 68کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس مزید58.11 پوائنٹس کی کمی سے40851.80پوائنٹس کی سطح پرآگیاجب کہ حصص کی فروخت کا دباو غالب رہنے کے باعث 65فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو1ارب 68کروڑ76لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں2کروڑ29لاکھ10ہزار شیئرززائد رہا ۔
گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 40972پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیالیکن بعد ازاں سرمایہ کارنئی سرمایہ کاری کے بجائے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیع دینے لگے جس کی وجہ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی چھاگئی جس سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40382پوائنٹس کی نچلی سطح پر پہنچ گیا جس میں بعد میں ریکوری آئی اور نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے محدود پیمانے پر حصص کی خریداری کی گئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات ختم نہ ہوسکے اورمارکیٹ کے اختتام پر58.11 پوائنٹس کی کمی سے40851.80پوائنٹس پربندہوا۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس22.41پوائنٹس کی کمی سے19882.15پوائنٹس ،کے ایم آئی30انڈیکس313.51پوائنٹس کمی سے69173.31پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس13.53پوائنٹس کی کمی سے29770.82پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے112کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ ہواجب کہ اس کے مقابلے میں 240کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں1ارب 68کروڑ76لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت83کھرب55ارب24کروڑ1لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب53ارب55کروڑ25لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 14کروڑ93لاکھ 52ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے 12کروڑ64لاکھ 42ہزار شیئرز کے مقابلے میں2کروڑ29لاکھ10ہزار شیئرززائدہے۔
قیمتوں میںاتار چڑھاو¿کے لحاظ سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 99.21روپے اضافے سے2399.21روپے اور بہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت39.63روپے اضافے سے832.38روپے پر بند ہوئی۔نمایاںکمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت380روپے کمی سے7220روپے اور وائتھ پاک کے حصص کی قیمت63.34روپے کمی سے1203.49روپے پربند ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close