دلچسپ و عجیب

کام کے دباوسے نجات دلانے والی جیل

سیﺅل، کوریا: جنوبی کوریا کے باشندے اندھادھند کام کرکے شدید تناو اور بیماریوں کے شکار بن رہے ہیں۔ اب ان کے کندھوں سے ذمہ داریوں کا بوجھ ہلکا کرنے کےلیے ایک خاص جیل بنائی گئی ہے جسے ’انسائڈ می‘ کا نام دیا گیا ہے۔یہ جیل جنوبی کوریا کے علاقے ہونگ چیون میں قائم کی گئی ہے جہاں موسمِ گرما کی چھٹیوں میں کئی لوگ سکون کی خاطر آتے ہیں۔
انسائیڈ می جیل ایک سابق وکیل کوون یونگ سوئک نے 2008 میں بنائی تھی، یہ جگہ ان لوگوں کےلیے ہے جو ہر ہفتے 100 گھنٹے کام کرنے کے بعد ’شدید تھکن‘ کے شکار ہوجاتے تھے۔اس گھبراہٹ اور تناو کے باوجود وہ اپنی ملازمت نہیں چھوڑ سکتے تھے لیکن انہیں اچانک خیال آیا کہ کیوں نہ ایک ہفتہ ایسی جگہ گزارا جائے جہاں باس نہ ہو، نہ ہی سگریٹ اور شراب نوشی ہو اور کام نہ کیا جائے۔ اسی خیال کے تحت انہوں نے سکون اور جیل تعمیر کی۔
a

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close