شوبز

نانا پاٹیکر نے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ تنوشری دتہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا

ممبئی:ورسٹائل بولی وڈ اداکار، فلم ساز، گلوکار اور لکھاری 67 سالہ نانا پاٹیکر نے 34 سالہ ماڈل و اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔شادی شدہ اور ایک بچے کے والد نانا پاٹیکر نے خود سے کم 33 سال کم عمر اداکارہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ میں ایک خاتون کو فلم کے سیٹ پر 50 سے 100 افراد کے سامنے جنسی طور پر ہراساں کروں؟۔
تنوشری دتہ نے ایک روز قبل ہی بھارتی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ نانا پاٹیکر نے انہیں جنسی طور پر فلم کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا۔ماڈل و اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ نانا پاٹیکر کا خواتین کے ساتھ رویہ نازیبا ہوتا ہے اور ان کی اس عادت سے اکشے کمار جیسے بڑے بڑے اداکار بھی واقف ہیں۔تنوشری دتہ نے 2008 کا واقعہ سناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نانا پاٹیکر نے انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران نازیبہ رویے کا نشانہ بنایا۔تاہم اب نانا پاٹیکر نے تنوشری دتہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر خاموشی توڑتے ہوئے اداکارہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close