پاکستان

وزیر دفاع پرویز خٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا

کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے ، حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے

اسلام آباد:وزیر دفاع پرویز خٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کےلئے وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے جب کہ حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ممبران کے نام اسپیکر کو بھجوادئیے ہیں، اسپیکر ایوان میں کمیٹی کا باضابطہ اعلان کریں گے اور نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد کمیٹی کام شروع کرے گی، کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close