صحت

پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہو رہا ہے، وزیر خزانہ اسد عمر

بائی پاس کامیاب ہونے کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی : خطاب

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت کا اس وقت بائی پاس ہو رہا ہے  بائی پاس کامیاب ہونے کے بعد معیشت ٹریک پر آجائے گی اور دوڑے گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نوجوان قیادت اگلے سال آنے والے بوجھ کے بارے میں سوچے۔پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ٹیم سے مذاکرات کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ یہ معمول کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال بیل آوٹ پیکج لینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم انہوںنے کہاکہ اگر ہم نئے قرضے کےلئے آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں تو یہ مذاکرات بنیاد ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال 8 ارب ڈالر کی مالی معاونت درکار ہے تاہم پاکستان نے تاحال آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کی درخواست نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close