اہم خبریں

آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

لاہور/اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کر لیا ۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کو ہفتہ کے روز احتساب عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی ،شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے نیب کی عمارت کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کے طلب کرنے پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اپنی ذاتی گاڑی پر نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں پر انہیں پہلے حراست میں لیا گیا اور کچھ دیر بعد باضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔
نیب ترجمان کے اعلامیے کے مطابق سابق وزیر علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ نیب شہباز شریف کو ہفتہ  احتساب عدالت لاہور میں پیش کرے گی۔نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے بعد نیب کی عمارت کے اندر اور باہر سکیورٹی کوہائی الرٹ کر دیاگیا ۔ اس سے قبل شہباز شریف کی پیشی کے بعد نیب کے دفتر کو آپریشنل طور پر بند کر دیا گیا اوردور دراز سے آنے والے درجنوں سائلین کو مرکزی دروازے پر ہی روک لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کی گر فتاری سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close