شوبز

شاہ رخ خان نے بچوں کو بگاڑ دیا ہے، گوری خان

ممبئی:بالی وڈ کے بادشاہ کی اہلیہ گوری خان نے کہاہے کہ شاہ رخ خان خان نے بچوں کو بگاڑ دیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوری خان نے اپنے شوہر شاہ رخ خان کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہیں شاہ رخ میں ایک بات ناپسند ہے، گوری کا کہنا تھا کہ کنگ خان کے بے جا لاڈ نے بچوں کو بگاڑ دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان اپنے والدین کو بہت چھوٹی عمر میں ہی کھو دینے کی وجہ سے اپنے بچوں کو وہ تمام خوشیاں دینا چاہتے ہیں جو انہیں نہ مل سکی تھیں۔گوری نے کہا کہ شاہ رخ کا ماننا ہے ان کے بچوں کو وہ تمام لاڈ پیار ملنا چاہیئے جو انہیں بچپن میں نہیں ملا، ان کے زیادہ لاڈ پیار کا نتیجہ یہ ہے کہ وہ آج تک اس چیز کی شکایت کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close