بین الاقوامی

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں 42 افراد ہلاک

بغداد: عراق میں ایک بار پھر حکومت مخالف پر تشدد مظاہروں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے دوران 42 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ دنوں کے تعطل کے بعد ایک بار پھر عراق کی شاہراوں پر مظاہرین کا قبضہ ہے جو سرکاری دفاتر کے علاقے میں داخل ہونا چاہتے ہیں، عمارتوں کو نذر آتش اور ٹائر جلائے جا رہے ہیں، توڑ پھوڑ جاری ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے مشتعل مظاہرین کو سرکاری دفاتر سے دور رکھنے کے لیے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے جس کے باعث دو دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ہائی کمیشن فار ہیومن رائٹس نامی واچ ڈاگ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد وشمار کے تحت دارالحکومت بغداد میں 8 افراد جب کہ میسان، ذی قار اور بسرا میں نو نو افراد ہلاک ہوئے، مظاہرین نے لگ بھگ 50 سرکاری عمارتوں کو نذر آتش کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close