اہم خبریںپاکستان

کرپشن کا خاتمہ صرف نیب نہیں ہرشہری کی ذمہ داری ہے:چیئرمین نیب

عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے

 

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ہواو¿ں کا رخ بدلنے والا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں محسوس کریں گے،بی آر ٹی اور مالم جبہ اراضی کے خلاف ریفرنس تیار ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترقی کے باوجود کرپشن میں بھی ترقی ہوئی، اقتدار کی ہوس کی خاطر ملک میں عجیب و غریب تجربات کیے گئے،کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی کے سفر پر گامزن نہیں ہوسکتا، کرپشن کے مکمل خاتمے کا دعویٰ نہیں کر سکتے، معاشرے میں خوبصورت یابدصورت شکل میں کرپشن موجود ہے، کرپشن کا خاتمہ صرف نیب نہیں ہرشہری کی ذمہ داری ہے۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے منزل کا تعین کر لیا ہے اور وہ یہ ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے نیب کی جنگ صرف کرپشن نہیں، نظام کےخلاف ہے، کسی کے کفن میں جیب نہیں ہوتی، خود احتسابی کا عمل کوئی نیا تحفہ نہیں، خوداحتسابی سے بہت بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ خوداحتسابی کا راستہ اختیار کیا جائے تو نیب،ایف آئی اے کی ضرورت نہیں رہے گی۔جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بادشاہت اور شہنشاہیت میں احتساب کا کوئی تصور نہیں ہوتا، عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔
شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں سے کہوں گا ملکی مفادات کو مدنظر رکھیں۔یہ سب باتیں صرف اقتدار کی ہوس ہے۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب کے معاملات میں داخل اندازی نہیں کی۔ ہواو¿ں کا رخ بدلنے والا ہے جو آئندہ چند ہفتوں میں محسوس کریں گے،بی آر ٹی اور مالم جبہ اراضی کے خلاف ریفرنس تیار ہے، عدالتی حکم کی وجہ سے بی آر ٹی پشاور منصوبے کی تحقیقات نہیں کرسکتے، عدالتی حکم امتناع ختم ہونے پر ایکشن لیاجائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close